بدھ 17 دسمبر 2025 - 11:44
رکنِ حزب اللہ: تمام تر دباؤ کے باوجود مزاحمت کا اسلحہ مجاہدین کے ہاتھوں میں رہے گا

حوزہ/ حزب اللہ کے بقاع ریجن کے ذمہ دار، حجۃ الاسلام سید فیصل شُکر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مزاحمت کا پرچم ہمیشہ سربلند رہے گا اور تمام تر دباؤ کے باوجود مزاحمت کا اسلحہ مقاومت کی جوانوں کے ہاتھوں میں ہی رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے بقاع ریجن کے ذمہ دار، حجۃ الاسلام سید فیصل شُکر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مزاحمت کا پرچم ہمیشہ سربلند رہے گا اور تمام تر دباؤ کے باوجود مزاحمت کا اسلحہ مقاومت کی جوانوں کے ہاتھوں میں ہی رہے گا۔

حجۃ الاسلام سید فیصل شُکر نے یہ بات حزب اللہ کی جانب سے منعقدہ ایک مصالحتی نشست سے خطاب کے دوران کہی۔ یہ نشست تیسرے سیکٹر (مغربی حصے) میں واقع الزعاریر — بیت مشیک میں مجمع الامام الباقرؑ میں منعقد ہوئی، جس میں خاندانِ مشیک کے متعدد افراد شریک تھے۔

یہ نشست سید فیصل شُکر اور حزب اللہ کے تیسرے سیکٹر کے ذمہ دار حسن حمیہ کی نگرانی میں منعقد ہوئی، جس میں علمائے دین، شہداء کے اہل خانہ، حزبی، سماجی اور قبائلی شخصیات کے ساتھ ساتھ بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

حجۃ الاسلام شُکر نے مکمل فتح کے حصول تک مزاحمت کے راستے پر ثابت قدم رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے پر امریکی تسلط کے خاتمے اور اس کے نتیجے میں صہیونی رژیم کے اختتام تک مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مزاحمت کا راستہ عزت اور خودمختاری کا راستہ ہے، اور اس سے کسی قسم کی پسپائی ممکن نہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں اسلام میں اصلاح اور مصالحت کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ داخلی امن کے فروغ اور سماجی استحکام کے لیے مصالحت کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ ان کے بقول، برداشت اور رواداری پر مبنی مصالحتی ثقافت ایک مضبوط اور منسجم معاشرے کی بنیاد ہے، جو مختلف چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha